رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو منعقد ہوگا،31 مارچ کو عیدالفطر منائے جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو منعقد ہوگا۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل کمیٹیاں اتوار کو اجلاس کریں گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
اجلاس میں علمائے کرام، ماہرین موسمیات اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائے جانے کا امکان ہے۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اور زونل کمیٹیاں اتوار کو اجلاس کریں گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ اجلاس میں علمائے کرام، ماہرین موسمیات اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔
چاند نظر آنے کا اعلان عیدالفطر کی تاریخ کا تعین کرے گا۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل: شوال کا چاند 30 مارچ کی شام نظر آنے کا امکان۔ سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ نیا چاند 29 مارچ کو 3:58 بجے پیدا ہو۔
اتوار کی شام تک چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہو جائےگی۔ ماہرین کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے 18 گھنٹے کی عمر درکار ہوتی ہے، جو پوری ہوگی۔پاکستان کے مختلف شہروں میں چاند غروب آفتاب کے بعد 40 منٹ تک نظر آسکے گا۔
موسم صاف رہا تو چاند دیکھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ رویت ہلال کی تصدیق کے بعد 31 مارچ کو عید منانے کا قوی امکان ہے۔