شوگر ملز مالکان اورحکومت کے درمیان چینی کی قیمت پرتنازع برقرار ،قیمت کم کرنے سے انکار

لاہور (قدرت روزنامہ )شوگر ملز مالکان اورحکومت کے درمیان چینی کی قیمت پرتنازع برقرار ۔ شوگر ملزنے140 روپے فی کلوچینی دینےسےانکار کر دیا ،ذرائع کے مطابق
چینی کی قلت ہے عید پر مزید ریٹ بڑھ سکتے ہیں۔
حکومت قیمت کم کرنے کی کوشش کرےگی توچینی نہیں ملے گی ۔ حکومت نے خود ایکسپورٹ کی اجازت دی اب شکوہ کیوں۔ پرچون مارکیٹ میں چینی 170 سے 175 روپے پر فروخت ہورہی ہے
صدر پنجاب کریانہ ایسوسی ایشن چوہدری عارف گجر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باوجودچینی کی قیمت کم نہ ہوئی ،