عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج،عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کردی،اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عمرایوب کیخلاف 26نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں،عدالت نے عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا،صنم جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *