ایک لیٹر پیٹرول پر95 روپے سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ گاڑی یا موٹرسائیکل میں پیٹرول ڈلواتے ہیں تو آپ کو پیٹرول اور ڈیزل کے ہر ایک لیٹر پر 95 روپے سے زائد ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ 4 لیٹر پیٹرول کے پیٹرول پمپ کو 1022روپے 52 پیسے ادا کرتے ہے مگر اس کی اصل قیمت تو تھی صرف 641.72 روپے۔
اس میں 380 روپے 8 پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں، یعنی فی لیٹر 70 روپے لیوی سمیت 95 روپے 2 پیسے تو صرف ٹیکس دیا گیا۔
اس میں ڈسٹری بیوشن مارجن 7 روپے 87 پیسے، تیل کمپنیوں کا 8 روپے 64 پیسے منافعے کے علاوہ 5 روپے 33 پیسے فریٹ مارجن اور3 روپے 18 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہے۔ اسی طرح چار لیٹر ڈیزل کی قیمت بنی ایک ہزار 34 روپے۔
آپ نے جو پیسے دئیے اس میں ڈیزل کی اپنی قیمت تو صرف 672 روپے 8 پیسے تھی۔ باقی 361 روپے 76 پیسے صرف ٹیکس ہی ٹیکس ہے۔
یعنی ڈیزل کی فی لیٹر تو ہے 258 روپے 64 پیسے، جس پر 90 روپے 44 پیسے کے ٹیکسز لیے گئے۔ اگر ٹیکس نکال دیں تو ڈیزل کی قیمت بس 168 روپے 2 پیسے رہ جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *