کہیں آپ بھی زیادہ پیسے نہ دے آئیں! آج سبزی، پھل، مرغی اور کچھ بھی خریدنے سے پہلے یہ ریٹس دیکھ لیں


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں سبزیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں اور کمشنر کراچی نے عوام کو مہنگی سبزیوں کی فروخت سے متعلق شکایات درج کرانے کے لیے خصوصی نمبر فراہم کر دیا ہے، شہریوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
15 2 2
کمشنر کراچی کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق مختلف سبزیوں کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، جن میں درجہ اول، درجہ دوم اور درجہ سوم کی درجہ بندی شامل ہے۔ تمام سبزیوں کے نرخوں کی مکمل فہرست عوامی دسترس میں موجود ہے تاکہ صارفین کسی بھی غیر قانونی منافع خوری یا اضافی قیمت وصولی کی نشاندہی کر سکیں۔
حکام کے مطابق اگر کسی بھی دکاندار کی جانب سے مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کی جا رہی ہو تو شہری کمشنر کراچی کے فراہم کردہ کمپلین نمبر پر فوری شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

15 3 2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *