پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2ہزار550 روپے مہنگا ہو کر 3لاکھ 17ہزار 350 روپے پر پہنچ گیا ہے جو گزشتہ کاروباری روز 3لاکھ 14ہزار 800 روپے میں دستیاب تھا۔
اسی طرح24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 186 روپے بڑھ کر 2لاکھ 72ہزار 076 روپے ہوگئی جو پہلے 2لاکھ 69ہزار 890 روپے تھی۔ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 2004 روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 49ہزار 412 روپے تک پہنچ گیا جو پہلے 2لاکھ 47ہزار 408 روپے میں دستیاب تھا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 25 روپے مہنگی ہو کر 2555 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 21 روپے اضافے کے ساتھ 3047 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 2997 ڈالر سے بڑھ کر 3022 ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 0اعشاریہ 25 ڈالر اضافہ ہوا اور فی اونس چاندی 34اعشاریہ 10 ڈالر پر پہنچ گئی۔