پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں 25 دن بعد بحال، ’پیدل آمدورفت دو دن بعد‘


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں 25 دن بعد آج بحال ہو گئی ہیں۔
طورخم بارڈر پر فلیگ میٹنگ میں تجارت کی بحالی کا فیصلہ ہوا۔
بدھ کو 25 دن بند رہنے کے بعد تجارت و مریضوں کے لیے اس سرحد کھول دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پیدل آمدورفت دو دن بعد بحال ہو جائے گی۔ ’امیگریشن عملہ موجود ہے لیکن سکینرز کی خرابی کے باعث مسافروں کی آمدورفت معطل رہے گی۔‘
سکینرز میں تکنیکی خرابی دور ہونے کے بعد مسافروں کو جمعے کے دن آمدورفت کی اجازت دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *