ایم کیو ایم کی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی، مشاورت کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکج پر وعدہ کیا تھا، ترقیاتی پیکج پر کہیں کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔
امین الحق نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت دیگر معاملات پر تحفظات ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *