جمائما خان غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بول پڑیں

لندن (قدرت روزنامہ )عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اسرائیلی بمباری میں تباہی کے شکار غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جمائما خان نے اس مقصد کے لئے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر یونیسیف کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کو خوفناک قرار دیا گیا ہے۔
جمائما گولڈ سمتھ نے جس انسٹا گرام پوسٹ کو سٹوری میں ری شیئر کیا اس میں یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ غزہ پر تازہ حملوں میں 130 بچوں سمیت سے سینکڑوں افراد جان سے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جمائما خان نے اسرائیل کی حمایت اور فلسطینیوں کی مخالفت کرنے پر اپنے بھائیوں زیک گولڈ سمتھ اور بین گولڈ سمتھ کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
جمائما خان اسرائیل کے اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتی آئی ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے بعد حالیہ اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔