پاک بحریہ اور روسی بحریہ کی مشق عربین مون سون VI کا بحیرۂ عرب میں انعقاد

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ )پاک بحریہ اور روسی بحریہ کی مشق عربین مون سون VI کا بحیرہ عرب میں انعقاد کیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں روسی بحری جہازوں، پاک بحریہ کے مختلف اثاثوں اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور درپیش مشترکہ خطرات کے خلاف عزم کا مظاہرہ کرنا تھا۔

کراچی میں دو طرفہ جہازوں کے دورے، ہاربر ڈرلز اور ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز کی گئیں اور روسی بحریہ کے مندوبین نے پاک بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *