ریڈ زون اسلام آباد میں احتجاج روکنے پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ریڈ زون اسلام آباد میں احتجاج روکنے پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کر ا دی گئیں،وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5سال کی تفصیلات ایوان میں جمع کرادیں۔

دستاویز کے مطابق2019،20میں اخراجات 15کروڑ77لاکھ 61ہزار روپے رہے،وی آئی پی سکیورٹی، ناکوں اور ڈیوٹی منتقلی پر 10کروڑ55لاکھ روپے خرچ ہوئے، رپورٹ کے مطابق ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی خوراک پر 5کروڑ22لاکھ اخراجات ہوئے،2021،22میں کل اخراجات 27کروڑ79لاکھ48ہزار روپے رہے،پولیس اہلکاروں کیلئے آنسو گیس ودیگر اشیا پر 2کروڑ80لاکھ روپے خرچ ہوئے،اسی طرح 2022،23میں کل اخراجات 72کروڑ40لاکھ 31ہزار روپے رہے،جبکہ 2023،24میں کل اخراجات 10کروڑ روپے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *