حسن نواز پر جرمانہ، شریف خاندان کا مؤقف سامنے آگیا

لندن(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز پر جرمانے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں پر شریف فیملی کا مؤقف سامنے آگیا۔

شریف فیملی سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ حسن نواز کے حوالے سے چلنے والی خبر پرانی ہے، گزشتہ برس گزٹ نے دیوالیہ ہونے کا ریکارڈ پبلش کیا جو ایچ ایم آر سی نے اب اپنی ویب سائٹ پر شیئر کیں۔ذرائع کے مطابق اپریل 2024 میں پبلش گزٹ میں حسن نواز کو ہونے والے جرمانے کا ذکر نہیں تھا، گزشتہ سال کے گزٹ میں ان کے ذمہ واجب الادا 9.4 ملین پاؤنڈ کا ذکر نہیں تھا۔

حسن نواز پر عائد 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانے کی رقم بھی ایچ ایم آر سی نے پبلش کی، تاہم گزشتہ برس پبلش ہونے والے گزٹ میں 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانے کا ذکر نہیں تھا۔قبل ازیں، خبر سامنے آئی کہ برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔ برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا، انہوں نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک 9.4 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا نہیں کیا۔

حسن نواز کے خلاف برطانوی حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کی گئیں۔قانونی ماہرین نے رائے دی کہ چند ماہ قبل دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز سے جرمانے کی وصولی کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *