عیدالفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں اور کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی، دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔
دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے مسافروں کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی، کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے 28 مارچ کو رات نو بجے روانہ کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *