’’ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان سے ہار جاتی ہے تو بہت سارے ۔۔‘‘ شعیب اختر ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے

دبئی (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان سے میچ ہارتی ہے تو بہت سارے سوالات اٹھ جائیں گے۔
نمیبیا کو 8 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد بھارت نے ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا ہے اور بھارتی ٹیم رن ریٹ کے اعتبار سے اپنے گروپ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے اوپر پہنچ گئی ہے۔لیکن گروپ ٹو سے پاکستان کے علاوہ کون سی دوسری ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی اس بات کا فیصلہ کل نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ پر منحصر ہے۔اس حوالے سے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اب افغانستان پر ہے کہ وہ ہندوستان کو اندر لا سکتی ہے یا نہیں لا سکتی کیونکہ اگر افغانستان میچ جیتتی ہے تو ہندوستان گیم میں واپس آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میچ نیوزی لینڈ کیلئے کوارٹر فائنل ہے، اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان کو ہرا دیتی ہے تو پھر ’گیم از اوور‘، پورا ہندوستان افغانستان کو سپورٹ کر رہا ہو گا لیکن ہم سپورٹ کریں گے اچھی کرکٹ کو۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ صورت حال انتہائی دلچسپ ہو چکی ہے لیکن میری دلی خواہش ہے کہ ہندوستان ہمارے ساتھ فائنل میں آئے اور ہم ہندوستان کی پھینٹی لگائیں، اور یہ کرکٹ کے لیے اچھا ہو گا کیونکہ ہندوستان اور پاکستان آپس میں فائنل کھیلتے ہیں تو یہ بہت ہی دلچسپ مقابلہ ہو گا اور اس سے ورلڈکپ اور بھی بڑا ہو جائے گا۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آج ہندوستان نے نمیبیا کو شکست دیکر ورلڈکپ کو بڑا کر دیا ہے، فیصلہ اب نیوزی لینڈ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ ہندوستان کو باہر کرتی ہے یا نہیں کرتی لیکن اگر خدانخواستہ نیوزی لینڈ میچ ہارتی ہے تو بہت سارے سوالات اٹھ جائیں گے۔

Recent Posts

عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ عطا تارڑ کا سوال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کا ہے کہ 9 مئی…

4 mins ago

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

3 hours ago

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا…

3 hours ago

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملائیشین گروپ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے ملائیشین گروپ کے وفد…

3 hours ago

آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی جی کو…

3 hours ago

عدلیہ کو مائل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی بات کی جا رہی ہے، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ خوش قسمتی ہے…

3 hours ago