ابوظہبی جانیوالی خاتون کے جسم کے مختلف حصوں سے ایک کلو ہیروئن برآمد

لاہور (قدرت روزنامہ)ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہور سے ابوظہبی جانے والی خاتون مسافر کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرکے ایک مسافر خاتون کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

اےایس ایف حکام کے مطابق لاہور سے ابوظہبی جانے والی خاتون مسافر ماہین بٹ کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی، مذکورہ منشیات انتہائی مہارت سے جسم کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی۔

اے ایس ایف کے مطابق حراست میں لی گئی ملزمہ ماہین بٹ کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ائیر پورٹس سیکورٹی فورس نے ہارمونیم میں آئس چھپا کر بیرون ملک سمگلنگ کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے دبئی جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد ہوئی ، شوکت خان نامی مسافر ہارمونیم ساتھ لے جارہا تھا، شبہ ہونے پر تلاشی لی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *