شوہر کے بیان کا جواب نہ دینے پر مداح عائزہ خان پر برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکار دانش تیمور کی جانب سے اسلام میں مرد کی چار شادیوں کی اجازت کے بارے میں دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔
یہ بیان تقریبا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکا ہے، جس کے بعد مرد و خواتین دونوں ہی اس پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ دانش تیمور نے اپنی اہلیہ کے سامنے کھلے عام ایسے ریمارکس کیوں دیے؟عائزہ خان کے سوشل میڈیا مداحوں کی جانب سے اس بیان پر ردعمل آیا ہے، اور بہت سے لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ عائزہ نے لائیو ٹی وی پر دانش تیمور کے اس بیان پر جواب کیوں نہیں دیا۔مداحوں کا کہنا ہے کہ اس خاموشی سے مایوسی کا اظہار ہوا ہے، اور انہیں عائزہ کی جانب سے فورا جواب دیا جانا چاہیے تھا۔عائزہ خان کی خاموشی پر سوشل میڈیا پر کئی مداح ناراض دکھائی دیے۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ خان سے درخواست کی کہ وہ اپنے شوہر، سسرال اور خاندان کے افراد کو اپنی زندگی پر کنٹرول ہونے کا موقع نہ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *