اداکارہ اریبہ حبیب نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب، جو اپنی شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ چکی تھیں، نے اپنے مداحوں کو ایک اہم خوشخبری سنا دی ہے۔
ایک ٹی وی شو کے دوران ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی رمضان کے بعد ایک نئے ڈرامے کے ذریعے شوبز میں دوبارہ انٹری دینے جا رہی ہیں، جس کی شوٹنگ بھی عنقریب شروع ہونے والی ہے۔ ماڈلنگ سے اداکاری میں آنے کے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اریبہ نے کہا کہ ایک دن وہ فیملی کے ساتھ مقامی ہوٹل میں چائے پینے گئی تھیں، وہاں آڈیشن ہو رہے تھے اور یوں انہوں نے بھی آڈیشن دیا، اگلے ہی دن ان کی قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور انہیں کال موصول ہوگئی۔