عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

نیویارک(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ امریکہ میں طلب کے مثبت امکانات، ایندھن کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی اور امریکی ڈالر کی کمزوری بنی۔

برینٹ کروڈ فیوچر 43 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 71.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 مارچ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 38 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 67.54 ڈالر کا ہوگیا۔

امریکی حکومتی ڈیٹا کے مطابق، گزشتہ ہفتے ڈیزل اور ہیٹنگ آئل سمیت ڈسٹلیٹ ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی ہوئی، جو 2.8 ملین بیرل تک پہنچ گئی۔ یہ کمی رائٹرز کے سروے میں اندازہ لگائے گئے 3 لاکھ بیرل کی کمی سے کہیں زیادہ رہی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی یومیہ طلب اوسطاً 101.8 ملین بیرل رہی، جو سالانہ بنیادوں پر 1.5 ملین بیرل یومیہ کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تقریبا 2 ماہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد بدھ کو ایک نیا زمینی آپریشن شروع کیے جانے کے بعد عالمی سطح پر خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *