صبا قمر کو بیمار ہونا اچھا نہیں لگتا ہے، اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بیمار ہونا اچھا نہیں لگتا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ڈرپ لگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صبا قمر نے بتایا ہے کہ انہیں بیمار ہونے سے شدید نفرت ہے۔

اس حوالے سے مزید بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ وائرل انفیکشن کے باعث بیمار ہیں اور اس وقت بہت برا محسوس کر رہی ہیں۔

اسکے علاوہ اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ہمراہ سوال جواب کے سیشن کے دوران کچھ مذید انکشافات کئے ہیں۔

اس دوران انہوں نے بتایا ہے کہ ان کا پسندیدہ کھیل بیڈمنٹن ہے جبکہ ان کے پسندیدہ اداکار ’Ryan Gosling‘ہیں۔

صبا قمر نے اپنے نئے آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی بتایا ہے جس میں تقریباً 6 نام شامل ہیں۔

اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جب وقت آئیگا تو شادی بھی ہوجائیگی۔

اس موقع پر ایک مداح نے ایوارڈ شوز میں اداکارہ کے شریک نا ہونے کی وجوہات کے حوالے سے بھی پوچھا ہے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ایوارڈ شوز میں جانے کا دل نہیں چاہتا ہے اس لئے وہ ایسی تقریبات میں دکھائی نہیں دیتی ہیں۔