مفتاح اسماعیل کی سولر کی خرید و فروخت پر 10 فیصد سے زائد ٹیکس لگانے پر تنقید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مفتاح اسماعیل نے سولر کی خرید و فروخت پر 10 فیصد سے زائد ٹیکس لگانے کے معاملے پر حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سولر کی خرید و فروخت پر 10 فیصد سے زائد ٹیکس دینا پڑے گا، جو کہ ایک غیر منصفانہ اقدام ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم خود عوام کو سولر سسٹم لگانے کی ترغیب دیتے تھے، لیکن اب حکومت عوام کے گھروں میں سولر سسٹم لگانے کو ناپسندیدہ سمجھ رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام قرض لے کر گھروں میں سولر سسٹم لگا رہے ہیں اور اب حکومت انہیں ٹیکس لگا کر مزید مشکلات میں مبتلا کر رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام 22 روپے کی بجلی کو مہنگا سمجھتے ہیں لیکن 60 روپے کی بجلی کو مہنگا نہیں سمجھا جا رہا۔ لوگ گھروں میں مفت نہیں سولر سے بجلی لے رہے ہیں، اگر حکومت چاہتی ہے کہ عوام بجلی خریدیں تو اس کو سستا کرے۔

رہنما عوام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ جہاں جہاں سے بھٹو نکلتا تھا وہاں وہاں پرسولرلگے گا، 3 لاکھ افراد پر حکومتی نااہلی کی وجہ سے بوجھ پڑ رہا ہے، بجلی چوری اوربل ریکوری میں ناکامی ان کو بوجھ نظرنہیں آرہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *