عیدالفطر پر چلائی جانے والی اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور روانہ ہوگی، جب کہ دوسری ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے 26 مارچ کو چلے گی۔
اسی طرح تیسری ٹرین لاہور سے کراچی 27 مارچ کو روانہ ہوگی جب کہ چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد سرگودھا 27 مارچ کو چلے گی۔
علاوہ ازیں پانچویں اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد، شیخوپورہ چلے گی۔
پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے تمام ڈی ایس افسران کو عید ٹرین انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔