’انہوں نے ہماری بیڈ شیٹ پہنی ہوئی ہے‘، صارفین کے عدنان صدیقی کی چادر پر تبصرے


کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اداکار عدنان صدیقی میزبان فہد مصطفیٰ کے ٹی وی پروگرام ’جیتو پاکستان لیگ‘ میں فلورل شال اوڑھے آ گئے جس پر فہد مصطفیٰ کی جانب سے دلچسپ تبصرہ کیا گیا۔
عدنان صدیقی نے فلورل شال پہن کر رقص کرتے ہوئے جیتو پاکستان میں انٹری دی تو میزبان فہد مصفطیٰ نے انہیں دیکھتے ہی ’سپر مین‘ کہا اور پھر بولے کہ ’آپ کو بالکل میری طرح ہو گئے ہیں آپ کو کپڑوں کی سینس ہو گئی ہے‘۔ جس پر عدنان صدیقی بولے ’میں نے آپ کے کمرے سے خاص طور پر چادر اتروائی ہے‘۔
بعد ازاں فہد مصطفی نے عدنان صدیقی کی یہ فلورل شال اتارتے ہوئے مذاق میں کہا کہ ’ عدنان صدیقی یہ چادر چوکیدار سے اتروا کر لائے ہیں، وہ چارپائی پر سو رہا تھا اور عدنان صدیقی نے مجھے چڑانے کے لیے ان سے شال چھین لی، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہر فارغ چیز بھی ان پر اچھا لگ جاتی ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

عدنان صدیقی کی اس فلورل شال کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، کسی نے اسے اپنے گھر کی بیڈ شیٹ قرار دیا تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ عدنان صدیقی پردے پہن کر شو میں آ گئے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایسی بیڈ شیٹ ہمارے پاس بھی ہے، فاران نامی صارف نے لکھا کہ عدنان نے ہماری بیڈ شیٹ پہنی ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

اریبہ عباسی لکھتی ہیں کہ عدنان صدیقی اپنے گھر کا پردہ پہن کر آ گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ عدنان صدیقی بیڈ شیٹ پہنیں تو اسٹائل اور میں پہنوں تو غریب۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *