بیٹے کی خواہش میں 9 بیٹیوں کے والدین بننے والا جوڑا جنہوں نے تمام بچیوں کا ایک ہی نام رکھ دیا

بیجنگ(قدرت روزنامہ)اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بیٹے کی خواہش میں بیٹیوں کی پیدائش ہوتی رہتی ہے اور ایسا ہی چین سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے ساتھ بھی ہوا۔

مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے ایسے جوڑے کی کہانی سامنے آئی ہے جن کی 9 بیٹیاں ہیں اور ان سب کا نام ایک جیسا ہے۔

ان سب کے نام میں Di موجود ہے جس کا مطلب بھائی ہوتا ہے۔

ناموں کے اس غیر معمولی انتخاب سے خاندان کی جانب سے بیٹے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

چینی صوبے جیانگسو کے گاؤں ہویان سے تعلق رکھنے والی 9 بہنوں کی عمر میں 20 سال کا فرق ہے اور ان کے 81 سالہ فادر جائی نے ان کے ناموں کے اختتام di پر کیا۔

سب سے بڑی بیٹی کی عمر 60 سال جبکہ سب سے چھوٹی کی 40 سال ہے۔

بڑی بیٹی کا نام Zhaodi ہے چینی زبان کے اس لفظ کا مطلب بھائی کی طلب ہے جبکہ اس سے چھوٹی بیٹی کا نام Pandi رکھا گیا جس کا مطلب بھائی کی خواہش ہے۔

اسی طرح دیگر تمام بیٹیوں کے ناموں میں بھائی کے لفظ کو شامل کیا گیا ہے جس سے والدین کی بیٹے کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔

چوتھے نمبر کی بیٹی Xiangdi نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میرے والد کو بیٹے کی بہت زیادہ خواہش تھی اور یہی وجہ ہے کہ اب ہم 9 بہنیں ہیں، اگرچہ ہم سب لڑکیاں ہیں مگر ہمارے والدین ہمیشہ ہم سے بہت زیادہ محبت کرتے رہے ہیں اور کبھی کوئی غلط سلوک نہیں کیا’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ ہم غریب خاندان سے ہیں مگر ہمارے والد نے ہمیشہ ہماری تعلیم کو ترجیح دی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

اس خاندان کی کہانی اس وقت وائرل ہوئی جب Xiangdi نے اپنی روزمرہ کی زندگی سے متعلق ویڈیوز چین کے ایک مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں شیئر کیں۔

ان ویڈیوز سے اس خاندان کے حوالے سے لوگوں کی دلچسپی بڑھی۔

Xiangdi کے مطابق ‘ہم بہنیں بچپن میں اکٹھا کھیلتی اور لڑتی تھیں، بہنیں زندگی بھر کے لیے بہترین دوست ثابت ہوتی ہیں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *