عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بارش جبکہ عید پر موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا سندھ اور پنجاب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہنا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
بارشوں کا ایک سلسلہ اگلے ہفتے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا لیکن عید الفطر پر بارشوں کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔عید الفطر پر ملک بھر میں موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب پولن کی سطح اپریل کے وسط تک رہے گی اور اس میں مزید اضافہ ہو گا۔پولن سے متاثرہ افراد کو عید کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متاثرہ افراد کو ماسک کا استعمال کر کے باہر نکلنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *