حکومت نے عمران خان کی رہائی کیلئے رضا مندی ظاہر کردی

اسلام آباد( قدرت روزنامہ )رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اجلاس میں علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے،علی امین گنڈاپورپرزوردیاگیا کہ وہ پولیس اورسی ٹی ڈی کومضبوط کریں۔
بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔ خیبرپختونخوا میں اینٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور اس قسم کی گفتگو کا عادی ہے۔
دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اینٹیلی جنس بیسڈ بنیادوں پر جاری رہے گا۔