وزیراعلیٰ بلوچستان نے بی ڈی اے کے 550 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دیدی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بی ڈی اے کے 550 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے ۔وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی ۔
واضح رہے کہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ ایک سال سے بند تھیں جسکی وجہ سے یہ ملازمین طویل عرصہ سے ہڑتال پر تھے ۔وزیراعلیٰ نے اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں بی ڈی اے کنٹریکٹ ملازمین کی بند تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا اور سمری کی منظوری دیکر وزیراعلیٰ نے اپنے وعدے کی تکمیل کی ہے۔