4 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 47 روپےکا اضافہ،160تک جا پہنچی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 142روپے فی کلو فروخت ہونے کا انکشاف۔ ریٹیل مارکیٹ میں مزید 5 روپے اضافہ جس کے بعد چینی 160 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 47 روپےکا اضافہ ہوا۔دوسری جانب ملتان میں ہول سیل مارکیٹ میں باریک چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں موٹی چینی کا ریٹ 125 سے130 روپےکلو ہے۔ادھر حیدرآباد میں ریٹیل میں چینی 148 سے 150 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ میرپور آزاد کشمیر ریٹیل میں چینی 150 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

دوسری جا نب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نائب چئیرمین سکندر مرزا نے کہا ہے کہ موجودہ چینی بحران کی ذمہ داری حکومتی پالیسیاں ہیں۔ شوگر ملز کے پاس چینی کا سٹاک بہت کم رہ گیا ۔حکومت کو بروقت چینی درآمد کرنے کا کہا مگر نہیں سنی گئی۔تمام ایڈوائزری بورڈ اجلاسوں میں چینی کی بروقت درآمد کا مشورہ دیا تھا ۔ چینی بحران کے ہوتے ہوئے بھی درآمدی چینی کے چار ٹینڈرز منسوخ کیے گئے۔ سکندر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ٹینڈرز منسوخ ہونے کے شدید منفی اثرات ہوئے ،۔چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے کا الزام شوگر ملز پر لگایا جارہا ہے جو بے بنیاد ہے ،قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے۔نئی کرشنگ شروع کرنے میں مسائل ہیں، حکومت ان مسائل کو حل کرے پھر شروع کریں گے۔ ملک میں کوئی ذخیرہ اندوزی نہیں بلکہ چینی موجودہی نہیں۔

Recent Posts

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

3 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

20 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

8 hours ago