4 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 47 روپےکا اضافہ،160تک جا پہنچی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 142روپے فی کلو فروخت ہونے کا انکشاف . ریٹیل مارکیٹ میں مزید 5 روپے اضافہ جس کے بعد چینی 160 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے .

تفصیلات کے مطابق 4 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 47 روپےکا اضافہ ہوا . دوسری جانب ملتان میں ہول سیل مارکیٹ میں باریک چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں موٹی چینی کا ریٹ 125 سے130 روپےکلو ہے . ادھر حیدرآباد میں ریٹیل میں چینی 148 سے 150 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ میرپور آزاد کشمیر ریٹیل میں چینی 150 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے . دوسری جا نب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نائب چئیرمین سکندر مرزا نے کہا ہے کہ موجودہ چینی بحران کی ذمہ داری حکومتی پالیسیاں ہیں . شوگر ملز کے پاس چینی کا سٹاک بہت کم رہ گیا . حکومت کو بروقت چینی درآمد کرنے کا کہا مگر نہیں سنی گئی . تمام ایڈوائزری بورڈ اجلاسوں میں چینی کی بروقت درآمد کا مشورہ دیا تھا . چینی بحران کے ہوتے ہوئے بھی درآمدی چینی کے چار ٹینڈرز منسوخ کیے گئے . سکندر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ٹینڈرز منسوخ ہونے کے شدید منفی اثرات ہوئے ، . چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے کا الزام شوگر ملز پر لگایا جارہا ہے جو بے بنیاد ہے ،قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے . نئی کرشنگ شروع کرنے میں مسائل ہیں، حکومت ان مسائل کو حل کرے پھر شروع کریں گے . ملک میں کوئی ذخیرہ اندوزی نہیں بلکہ چینی موجودہی نہیں . . .

متعلقہ خبریں