فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ سے اہلِ خانہ کا لاتعلقی کا اعلان


تربت(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر تربت سے تعلق رکھنے والی فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز سے اہلِ خانہ نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
کالعدم تنظیم کی مبینہ دہشت گرد کمانڈر شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ، دادا اور ماموں نے تربت پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کی۔
شہناز کی والدہ نے بتایا ہے کہ شہناز بلوچ کے والد اس وقت انتقال کر گئے تھے جب وہ صرف 9 ماہ کی تھی اور وہ کم عمری میں ہی عمان منتقل ہو گئی تھی۔
والدہ کا کہنا ہے کہ تقریباً 12 برس سے اس کا خاندان سے رابطہ نہیں ہے، شادی کے بعد بھی وہ عمان میں مقیم رہی جہاں اس کے 2 بچے پیدا ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ خاندان کو کبھی بھی شہناز کی کسی شدت پسند سرگرمی یا کسی کالعدم تنظیم سے روابط کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں۔
پریس کانفرنس میں شہناز بلوچ کے چچا اور دیگر قریبی رشتے دار بھی موجود تھے۔
شہناز کے ایک رشتے دار کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان کا شہناز بلوچ کے کسی قول، فعل یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رشتے دار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اور ہمارا خاندان پُرامن پاکستانی ہیں، ہم ہمیشہ قانون اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے آئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert