بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے را ملوث ہے، اختر مینگل مسئلہ کا حل نہیں بلکہ اس کا حصہ ہیں، جمال رئیسانی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ہم دہشتگردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ 2011 میں میرے بھائی حقمل رئیسانی کو مستونگ میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ فٹبال میچ کے لیے مدعو تھے۔ میرے بھائی کو نشانہ بنانے کے بعد دی نیشن اخبار نے واضح طور پر لکھا کہ ان حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ وہ اختر مینگل کی عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے بزرگ ہیں، مگر وہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس کا حصہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *