سٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کروا دی

لاہور( قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک نے عید الفطر پرنئے کرنسی نوٹوں کے حصول کے لئے ایس ایم ایس سروس کا اجراء کر دیا ۔

نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں، نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔ تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹ کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کیا جاسکے گا۔ ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کو صرف ایک مرتبہ ہی استعمال میں لایا جا سکے گا، کسی بھی قسم کی شکایت اور معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک کے فون نمبر 111-008-877 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *