بڑی بریڈ 10 روپے اضافہ سے 130 روپے ، چھوٹی بریڈ 5 روپے اضافہ سے 70 روپے ، براون بریڈ کی قیمت 85 روپے سے بڑھا کر 90 روپے کردی گئی . بیس پراٹھوں کا پیکٹ 70 روپے اضافہ کے ساتھ 520 روپے کا، پانچ پراٹھوں کا پیکٹ 20 روپے اضافہ سے 140 روپے کا، فروٹ کیک پندرہ روپے اضافہ سے 115 روپے کا ، پلین کیک 100 روپے سے بڑھا کر 110 روپے کا کردیا گیا . رس کا چھوٹا پیکٹ 5 روپے اضافہ سے 80 روپے ،بڑا رس کا پیکٹ 150 روپے سے بڑھا کر 160 روپے، براون رس کا پیکٹ 10 روپے بڑھا کر ریٹ 100 روپے،کیک رس 80 گرام کا پیکٹ 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے ،فروٹ بن بھی 27 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کا فروخت ہوگا . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)سکول جانے والے بچوں کا ناشتہ بھی مہنگا کردیا،ناشتہ میں استعمال ہونی والی بیکری آئٹم کے ریٹس میں 10 فیصد تک اضافہ رس ، بریڈ ، پراٹھا ،فروٹ بن، کیک رس اور کیک کی قیمتیں بھی دس سے پندرہ روپے تک بڑھ گئی . تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، مہنگائی نے ہر آدمی کے گھر کے کچن کا خرچ بری طرح متاثر کیا ہے ، شہری مہنگائی کنٹرول نہ ہوئی تو عوام احتجاج پر مجبور ہوگی .
متعلقہ خبریں