جیا بچن اکشے کمار کی فلم کیوں نہیں دیکھنا چاہتیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی سینئر اداکارہ جیا بچن نے اکشے کمار کی 2017 کی فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کے عنوان پر تنقید کرتے ہوئے اسے فلاپ فلم قرار دے دیا۔
بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ کیا کوئی اس قسم کے عنوان والی فلم دیکھنے جائے گا؟ انہوں نے کہا، ’ابھی آپ نام بھی دیکھیے تو میں ایسی پکچر خود کبھی نہ دیکھنے جاؤں۔ ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا، یہ کوئی نام ہے؟ یہ کوئی ٹائٹل ہے؟ براہ کرم بتائیں آپ لوگوں میں سے کتنے لوگ اس طرح کے ٹائٹل والی فلم دیکھنے جائیں گے؟‘۔
انہوں نے حاضرین سے جواب مانگا کہ کتنے لوگ اس فلم کو دیکھنا چاہیں گے، تو کچھ لوگوں نے ہاتھ اٹھایا۔ جس پر جیا بچن نے فوراً کہتی ہیں، ’یہ فلم فلاپ ہے‘۔
’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ (2017) کی ایک کامیڈی فلم ہے جسے شری نرائن سنگھ نے ڈائریکٹ کیا۔ اس فلم میں اکشے کمار اور بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم کھلے عام رفع حاجت کے خاتمے اور دیہی علاقوں میں ٹوائلٹ کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ فلم کی اسکرپٹنگ اور پرفارمنسز کی تعریف کی گئی تھی۔
یہ فلم ملکی اور عالمی سطح پر کامیاب رہی اور اس نے شاندار ریووز حاصل کیے۔ اور دنیا بھر میں تقریباً 311.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس فلم نے فلمفئیر ایوارڈز میں تین نامزدگیاں حاصل کیں، جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکار (نرائن سنگھ) اور بہترین اداکار (اکشے کمار) شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *