پاکستان

مہنگائی پر قابو پانے میں عمران خان کا بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دیں، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے میں عمران خان کا بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے، یہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل سمیت کئی سیاستدانوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباشریف نے بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان، اخترمینگل،آفتاب شیرپاو اورایمل ولی خان کو بھی ٹیلیفون کیا۔اپوزیشن رہنماوں نے مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی اور اس حکومت کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں،یہ حکومت رہی تو عوام اور معیشت زندہ نہیں رہے گی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریلیف کا لالی پاپ دے کر عمران خان نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل سمیت کئی سیاستدانوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباشریف نے بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان، اخترمینگل،آفتاب شیرپاو اورایمل ولی خان کو بھی ٹیلیفون کیا۔

اپوزیشن رہنماوں نے مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی اور اس حکومت کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں،یہ حکومت رہی تو عوام اور معیشت زندہ نہیں رہے گی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریلیف کا لالی پاپ دے کر عمران خان نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیا ہے۔

سلیکٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کے مسائل میں اضافہ کررہا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں