معروف ماڈل نادیہ حسین فراڈ سے حاصل رقم کی بینیفیشری نکلیں

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف ماڈل نادیہ حسین کے شوہرکی گرفتاری کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔
ماڈل نادیہ حسین بھی فراڈ سے حاصل رقم کی بینیفیشری نکلی۔ نادیہ حسین کے سیلون کے اکاؤنٹس میں دوکروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی۔
وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) نے عید کے بعد نادیہ حسین کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، نادیہ حسین کو ایک یا دو روزمیں پیشی کانوٹس جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان نجی بینک کے ذیلی ادارے میں مالی بے ضابطگی کرنے کے الزام میں ایف آئی اے کی حراست میں ہیں اور ان سے اس سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے خلاف تحقیقات کی گئیں اور انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزم عاطف محمد خان نے نجی بینک کے ذیلی ادارے میں بطور سی ای او اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے تقریباً 54 کروڑ روپے کی خرد برد کی۔