بیڈمنٹن سٹار ماحور شہزاد بھی بابر اعظم کی فین ہو گئیں پاکستانی کپتان کے بارے میں کیا کہا؟ جانیں
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر اولمپئین ماحور شہزاد نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی قائدانہ صلاحیتیوں کی معترف ہوتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان نے کھلاڑیوں کو متحرک کیا ہے اور خود لیڈ فرام دی فرنٹ کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی نمبر ون بیڈ منٹن پلئیر اولمپئین ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو متحرک رکھا ہوا ہے وہ خود بھی پرفارم کر رہے ہیں اور ساتھ دوسرے کھلاڑیوں کو اعتماد دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب کپتان لیڈ فرام دی فرنٹ کرے تو دوسرے کھلاڑیوں میں بھی پرفارم کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے نیشنل چیمپئین ماحور شہزاد نے کہا کہ اس وقت ٹیم کا مورال بلند ہے اور ٹیم اچھا کھیل پرفارم کر رہی ہے۔
ٹیم اسپرٹ نظر آرہی ہے اور اس کی وجہ سے لگاتار چار میچز میں کامیابی ملی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے ، نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ہم سیمی فائنل بھی جیتیں گے اور فائنل میں بھی کامیاب ہوں گے۔ماحور شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی کا تعلق خواہ کسی بھی کھیل سے ہو جب اس کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوتا ہے تو اس کا جذبہ ہی الگ ہوتا ہے ، ہم نے میچ تو نہیں کھیلا لیکن جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دی وہ خوشی الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی ۔واضح رہے کہ ماحور نے کہا کہ بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان ، آصف علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف کی کارکردگی بھی شاندار ہے، میں ان سب کھلاڑیوں کو فالو کر رہی ہوں۔