سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزارروپے کی کمی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سو نا 3لاکھ 18ہزار 800روپےکا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10گرام سونا 1712روپے سستا ہوکر 2لاکھ 73ہزار319روپےکاہوگیا،واضح رہے پچھلے چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری تھا۔