ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ طاقت اور جبر کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا،ساجد ترین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی سینیئر نائب صدر، ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچ لاپتہ افراد کے اہل خانہ پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ظلم کی انتہا قرار دیا ہےاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر اور اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے پرامن احتجاج کرنے والے خاندانوں پر تشدد ظالمانہ ہتھکنڈوں کا تسلسل ہےجو ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ طاقت اور جبر کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا، اور نہ ہی لاپتہ افراد کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبایا جا سکتا ہے۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ظلم و جبر کے خلاف ہمیشہ مزاحمت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *