سریاب روڈ پر نہتے مظاہرین پر تشدد ، گرفتاریاں اور فائرنگ ناقابل برداشت عمل ہے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سریاب روڈ پر نہتے مظاہرین خواتین و بچوں پر برائے راست فائرنگ میں تین افراد کی شہادت ، درجنوں کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سریاب روڈ پر نہتے مظاہرین پر لاٹھی چارج تشدد اور گرفتاریوںاور فائرنگ ناقابل برداشت عمل ہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے اب تو پرامن احتجاجی مظاہرین پر شیلنگ ،لاٹھی چارج تشددکا راستہ اپنا لیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار سیاسی کارکنوں فوری کیا جائے اور فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ایسے واقعات کو ناقابل برداشت گردانتی ہے مظالم سے ثابت ہو رہا ہے کہ کوئی جمہوریت نہیں اور بلوچستان میں ظلم و زیادتیوں کا بلوچستان میں نیا دور شروع کیا جا چکا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سریاب روڈ پر نہتے مظاہرین پر فائرنگ میں ملوث ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے ، حکمران بلوچستان کو بلوچوں کے خون سے رنگنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں نہتے سیاسی کارکنوں کو شہید کر کے حکمرانوں اپنے اقتدار کو دوام دینا چاہتے ہیںبیان میں شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں بلوچستان نیشنل پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے –