سریاب روڈ پر پرامن احتجاج پر فائرنگ و تشدد کی استعمال کی مذمت کر تے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سریاب روڈ پر لاپتہ افراد کے لواحقین کے پرامن احتجاج پر فائرنگ لاٹھی چارج و شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے جارہانہ اور پرتشدد اقدامات بلوچستان میں لگی آگ کو ایندھن فراہم کریگی۔بلوچستان کے حالات سنجیدگی و بصیرت اور صبروتحمل کا متقاضی ہیں لیکن حکومت میں بیھٹے عناصر کا مخصوص مائنڈ سیٹ جنگی جنون کو فروغ دے رہا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ سریاب روڈ میں پولیس نے جس طاقت سے لاٹھی چارج تشدد و شیلنگ و فائرنگ کی وہ کسی جنگ زدہ علاقہ کا منظر پیش کررہا تھا۔جس سے ہلاکتیں اورمتعدد مظاہرین کے زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں اور ساتھ ہی بے شمار مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جارہاہے ۔بیان میں کہاگیا کہ گزشتہ چند روز سے مختلف علاقوں سے لوگوں کو لاپتہ کرنے کے عمل میں تیزی لائی گئ ہے۔چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے لوگوں کو خوف و ہراس کا شکار کیا جارہا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ حکومت سنجیدگی سے کام لے اور بلوچستان میں طاقت کے استعمال کو ترک کرئے لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق دیا جائے لاپتہ افراد کے لواحقین سے گفت و شنید کرکے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *