کوئٹہ، احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا کریک ڈاون ، متعدد زخمی بی وائی سی کا ہلاکتوں کا دعویٰ

کوئٹہـ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں جمعہ کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کا کریک ڈاون جس میں متعددافراد کے زخمی ہونے اطلاعا ت ہے ۔ شہر بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کل 4 بجے سے معطل ہے، جبکہ پولیس نےبی وائی سی کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر واٹر کینن، آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی اور متعدد افراد کوگرفتارکیا گیا ۔زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ضلعی نتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کسی کو بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *