مایوں والے دن معلوم ہوا کہ میرے شوہر کو کینسر ہے اور وہ صرف 18 دن زندہ رہیں گے ۔۔ کینسر کے مریض سے شادی کر کے اسے دوسری زندگی دینے والی عورت کی ک
مگر سارا نے ہمت نہ ہاری اور ٹھان لی کہ وہ اپنے شوہر کا بےحد خیال رکھیں گی اور انہیں ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی، آخر کار سارا کی دن رات کی خدمت اور ہمت رنگ لائی اور 18 دن گزرنے کے بعد بھی ان کے شوہر سلامت رہے . تاہم شاید ان کی قسمت میں بچھڑنا ہی لکھا تھا اور شادی کے 5 سال بعد سارا کے شوہر کا انتقال ہو گیا، سارا اس دوران خود بھی کینسر میں مبتلا ہو چکی تھیں اور خود بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہیں تھیں، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری، اپنے شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے خود کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور ریڈیو میں کام کرنے لگیں . مگر اپنی والدہ کے اکیلے پن اور خیال رکھنے کے خاطر انہیں اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان واپس آنا پڑا اور اب وہ پاکستان میں ہی دوسروں کے لئے مثال بن کر والدہ کی خدمت کرتیں ہیں کماتی بھی ہیں اور کینسر سے بھی لڑ رہی ہیں . . .