پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر ٹرین کا سفر کرنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
ریلوے کی جانب سے عیدالفطر کے پہلے 3 دن ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، صارفین تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں پر سہولت حاصل کرسکیں گے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایتی ٹکٹ حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ریلوے ہر سال عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں بھی چلاتا ہے، اس سال بھی مسافروں کی سہولت کے لیے 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *