پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کے قوی امکانات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب میں رواں برس عیدالفطر ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے واضح امکانات ہیں، کیونکہ چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی۔
ماہر فلکیات فہیم ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ 29 مارچ کو ٹیلی سکوپ کی مدد سے امریکا کے کچھ علاقوں میں چاند نظر آ سکتا ہے، تاہم سعودی عرب میں ایسا ممکن نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے مختلف حصوں میں 30 مارچ کو انسانی آنکھ سے چاند دیکھا جا سکے گا، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ مطلع صاف ہو۔
انہوں نے بتایا کہ 29 مارچ کو سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں اس کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی ہے کرےگی۔