”کون بنے گا کروڑ پتی“ پروگرام میں اداکارہ کترینہ کیف کے معصومانہ سوال سے میزبان امیتابھ بچن لاجواب ہو گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)پڑوسی ملک کےٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکارہ کرینہ کیف نے میزبان امتیابھ بچن کو ہی لاجواب کردیا۔معروف اداکار امیتابھ بچن گزشتہ دو دہائیوں سے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ گیم شو کے میزبان ہیں اور اس شو میں کئی بالی وڈ ستارے اپنی قسمت آزمائی کے لیے آچکے ہیں۔ حال ہی میں شو کے سیزن 13 میں اداکار اکشے کمار اور کترینہ کیف نے بھی شرکت کی ہے۔گیم کا آغاز کرنے سے قبل میزبان امیتابھ بچن نے کترینہ کیف سے دریافت کیا کہ انہوں نے گیم جیتنے کے لیے کیا تیاری کی ہے؟

جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے گوگل سے تھوڑی سی ہسٹری (تاریخ) اور جغرافیہ سے متعلق کچھ پڑھا ہے۔‘ اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ مجھے جو کچھ آتا ہے اس کا جواب دوں گا بہرحال گیم کترینہ جیتنے کے لیے آئی ہیں۔اسی دوران کترینہ کیف نے گیم میں لائف لائن سے متعلق سوال کر کے میزبان امیتابھ بچن کو لاجواب کردیا۔ اداکارہ نے پوچھا کہ ’کیا یہ لائف لائن ہم ایک بار استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ہر سوال کے جواب کے لیے؟‘کترینہ کیف کے اس معصومانہ سوال پر امیتابھ بچن بالکل خاموش ہوگئے اور حیرانی میں اداکارہ کو دیکھنے لگے۔ دوسری جانب اکشے کمار کترینہ کے سوال پر اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سر یہ بہت دلچسپ سوال ہے اور ایسا سوال آپ کے شو میں کبھی کسی نے نہیں پوچھا ہوگا‘۔