نااہل حکومت عوام کو مزید مہنگائی کے نوید سنا رہی ہے،مولاناعبدالغفورحیدری
منگچر(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کے کمر توڑ دیا نااہل حکومت عوام کو مزید مہنگائی کے نوید سنا رہا ہے عوام دشمن حکومت کے دن گنے چکے ہیں مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ دنوں منگچر میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء ڈاکٹر ظہیر لانگو شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ظہیر لانگو شہید کے قاتلوں کے عدم گرفتاری تشویش ناک ہے انتظامیہ اپنے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے درندوں کو فوری گرفتار کرکے لواحقین کو انصاف دلانے کے لئے کردار ادا کریں
لواحقین صبر وتحمل جمہوری طریقے سے اپنے احتجاج جاری رکھیں خون نا حق رائیگاں نہیں جائے گا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام منگچر کے نائب امیر حافظ محب اللہ ناصر حاجی فاروق لہڑی حاجی عبدالمنان لانگو حاجی سعد گل لانگو حاجی عبدالعزیز حاجی سلطان لانگو عبدالقدیر محمد یاسر قذافی محمد عابد مفتی بلال محمد عمر غزنوی ودیگر رہنماؤں موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکمران نے غریب عوام کو مہنگائی جیسے ریلیف کے سوا کچھ نہیں دیا آئے روز مہنگائی بدامنی عروج پر ہے حکمران ملک امور کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے مہنگائی نے عوام کے منہ کا نوالہ چین لیا ایسے نااہل حکمرانوں کو فوری گھر جانا چاہیے عوام نا اہل حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے ساتھ دیں۔