اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہے، انتہائی آسان طریقہ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے مختلف سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں . تفصیلات کے مطابق دینا بھر میں 2 ارب لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں ان کو کمپنی نئی سے نئی سہولیات فراہم کرتی ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کا فروغ اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے .

واٹس ایپ کے مختلف مگر دلچسپ فیچرز کے بارے میں ہم آپ کو پہلے بھی آگاہ کرتے رہے ہیں اور آج بھی ایک ایسی ہی سہولت کے بارے میں ہم آپ کو تفصیلی بتائیں گے جس کو جان کر آپ کی خوشی دوبالہ ہو جائے گی کیونکہ اس کے بعد آپ بغیر سمارٹ فون کے واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے . واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال ملٹی ڈیوائس نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین اپنا واٹس ایپ بیک وقت چار ڈیوائسز ویب، موبائل، ٹیب اور کمپیوٹر پر چلا سکتا ہے . آپ اس سہولت کی مدد سے ہی اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں، جس کے لیے آپ کو صرف ایک بار موبائل اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی ، یوزر سیٹنگز میں جاکر جب لنک ٹو ڈیوائس پر کلک کرے گا تو اُس کے سامنے اکاؤنٹ جوڑنے کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد کم از کم ایک بار بار کوڈ اسکین کرنا ضروری ہے . اس کو صارف اپنی مرضی سے لاگ آؤٹ کرے گا، ایسی صورت میں اختیار ہوگا کہ وہ تمام ڈیوائسز سے اکاؤنٹ کا تعلق ختم کردے ، دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے بار کوڈ استعمال کرنا ہوگا . اس سہولت سے فی الوقت صرف واٹس ایپ بیٹا ورژن صارفین ہی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ لنک ڈیوائس فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، جس کی سہولت مخصوص صارفین کو ہی دستیاب ہے . واضح رہے کہ گزشتہ سال واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی گئی تھی جس کو پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے . صارفین کی بےحد تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ کمپنی نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ دوبارہ سے حاصل کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا . . .

متعلقہ خبریں