نیوزی لینڈ کیخلاف سینچری بنانے والے حسن نواز نے شاداب کے بارے اہم بیان جاری کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے کہا ہے کہ سیریز کے پہلے دو میچز میں صفر پر آئوٹ ہونے کے باوجود شاداب اور سلمان نے میرا ساتھ دیا ۔
نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں شاندار سنچری سکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حسن نواز نے کہا کہ ” میں دو بار صفر پر آئوٹ ہوا تو شاداب اور سلمان نے میرا ساتھ دیا۔آج میرا ابتدائی خیال یہ تھا کہ میں سنگل حاصل کروں اور اپنے بین الاقوامی کیریئر میں پہلا رن بنائوں ۔ ایک بار جب میں نے ایسا کیا تو دبا ختم ہو گیا، اور میں نے گیم جیتنے پر توجہ دی۔”