نیلم منیر کا اپنے مزاج سے متعلق انوکھا بیان

کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ نیلم منیر نے اپنے ہی متعلق ایک انوکھی بات کہتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں موڈی ہوں۔پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)


تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم منیر نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور خوبصورت انداز اپنائے سیلفی بنارہی ہیں۔اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ”ہاں میں موڈی ہوں اور اس پر فخر ہے”۔


خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں پر اعتماد اور عمدہ اداکاری کرتے شوبز کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے۔
ان کے معصومانہ رویئے اور باتوں کی وجہ سے آج نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی مقبول ہیں ان کے چاہنے دنیا بھر میں موجود ہیں۔اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری سے کافی پذیرائی حاصل کی ہے۔