وینڈنگ مشین پر غلط بٹن دبانے سے شہری 50 ہزار ڈالرز جیت گیا
یہ ٹکٹ Monopoly X20 لاٹری ٹکٹ تھا

امریکا (قدرت روزنامہ)امریکا میں ایک شخص نے لاٹری ٹکٹ وینڈنگ مشین کا غلط بٹن دبا نے پر 50,000 ڈالر کا انعام جیت لیا۔
میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری نے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے ایک لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے بیل ایئر واوا کی دکان پر رکا جو اس کے لیے روز کا معمول ہے۔
اس نے بتایا کہ میں اپنے کام پر جاتے ہوئے ایک لاٹری اسٹور پر رک گیا جیسا کہ میں ہر روز کرتا ہوں۔ میں اپنی گاڑی میں گیس بھرواتا ہوں، کافی پیتا ہوں اور لاٹری کارڈ اسکریچ کرتا ہوں۔ یہ میرا ہر صبح کا معمول ہے۔
شہری نے بتایا لیکن اس دن وینڈنگ مشین پر ایک غلط بٹن دبانے کے نتیجے میں اس نے غیرمطلوبہ لاٹری ٹکٹ وصول کیا۔
یہ ٹکٹ Monopoly X20 لاٹری ٹکٹ تھا۔ جب اسے اسکریچ کیا تو اس میں 50,000 ڈالر کی لاٹری نکلی۔